ٹی 20میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کم کر دی گئی ، آن لائن فروخت کاآغاز

ٹی 20میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کم کر دی گئی ، آن لائن فروخت کاآغاز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں ہونے والے ٹی 20 میچ کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کاآغاز کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکن ٹیم سے متحدہ عرب امارات میں اپنی ہوم سیریز کھیل رہی ہے۔سری لنکا کی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جس کی تصدیق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز (پیر) کو کی تھی۔2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ معطل ہو گئی تھی۔ اس حملے کے بعد سری لنکا پہلی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم ہے جو کہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے مرحلے میں سات انکلوڑرز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گے جن کی قیمت ورلڈ الیون کے دورے کے دوران کھیلے گئے میچز کی نسبت کم رکھی گئی ہے۔وسیم اکرم انکلوڑر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل 8 ہزار روپے تھی۔ اسی طرح عمران خان اور فضل محمود انکلوڑرز میں ٹکٹوں کی قیمت 6 ہزار روپے سے کم کرکے 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور راجاز انکلوڑرز کے ٹکٹوں کی قیمت 15 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ ورلڈ الیون کے دورے کے دوران ان انکلوڑرز میں ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے تھے۔

مذکورہ انکلوڑرز کے علاوہ دیگر انکلوڑرز میں ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...