ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جگہ بنا لی

ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جگہ بنا ...

ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز) ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیموں نے آئندہ برس زمبابوے میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جگہ بنا لی۔ ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی کو ورلڈکپ کوالیفائر ایونٹ میں کینیا اور سکاٹ لینڈ بھی جوائن کریں گی۔ آخری راؤنڈ میچز 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جن میں کینیا کا مقابلہ سکاٹ لینڈ، یو اے ای کا مقابلہ نیپال، ہانگ کانگ کا مقابلہ پاپوا نیو گنی اور ہالینڈ کا مقابلہ نمیبیا سے ہو گا۔ آخری راؤنڈ اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ چیمپئن شپ کی ٹاپ ٹیم آئی سی سی کی طرف سے متعارف کرائی گئی ون ڈے لیگ کی تیرہویں ٹیم ہونے کا اعزاز پائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...