ورلڈ بیچ ریسلنگ کے گولڈ میڈلسٹ ریسلرز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ورلڈ بیچ ریسلنگ کے گولڈ میڈلسٹ ریسلرز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے۔ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے۔ عنایت اللہ اور محمد انعام بٹ کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرریسلنگ فیڈریشن اورمداحوں کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا۔ترکی کے شہر ڈیلان میں منعقدہ عالمی ایونٹ میں عنایت اللہ نے منفی 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ریسلنگ میں پہلا طلائی تمغہ دلایا تھا۔ جس کے بعد محمد انعام بٹ نے منفی 90 کلوگرام میں ایرانی پہلوان کو ہراتے ہوئے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ دونوں ریسلرز کا تعلق واپڈا سے ہے۔ریسلرز نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے نتیجہ میں ملی، مزید محنت کرتے ہوئے پاکستان کیلئے عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انعام بٹ نے کہا کہ یونان اور ناروے کی جانب سے نیشنیلٹی حاصل کرکے ان کی جانب سے کھیلنے کی آفرز ہیں لیکن پاکستان نہیں چھوڑوں گا، جتنا پیسہ کرکٹ پر لگایا جاتا ہے اس کا ایک فیصد بھی ریسلنگ پر لگایا جائے تو پاکستان کو ڈھیروں گولڈ میڈل دلا سکتے ہیں۔