وسیم پاکستان کا فخر ہے، نشترپارک میں باکسنگ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا ،عامرجان

وسیم پاکستان کا فخر ہے، نشترپارک میں باکسنگ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سلور فلائی ویٹ چمپئن محمدوسیم پاکستان کا فخر ہے سپورٹس بورڈپنجاب ان کی باکسنگ میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ باکسنگ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا ، جہاں پر انٹرنیشنل مقابلے ہوں گے، پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کیلئے محمد وسیم کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پنجاب سٹیڈیم میں سلور فلائی ویٹ چمپئن محمدوسیم سے ملاقات کے موقع پر کیا ہے ۔