جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر ویان پارنیل فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ لائنز آل راؤنڈر ویان ملڈر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف آخری ون ڈے جبکہ ڈولفنز آل راؤنڈر روبی فریلنک کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر کاگیسوربادا اور عمران طاہر کو آرام کی غرض سے ٹی ٹونٹی سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، روبی فریلنک، بیوران ہینڈرکس، ڈیوڈ ملر، منگالیسو، ڈین پیٹرسن، ایرن فانگیسو، اینڈائل پہلک وایو اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...