انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے اشتہارکی سوشل میڈیاپر دھوم

انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے اشتہارکی سوشل میڈیاپر دھوم
 انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے اشتہارکی سوشل میڈیاپر دھوم

  


ممبئی(نیٹ نیوز) معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ انوشکا اور ویرات کی تصاویر منظر عام پر آئی ہوں اور وائرل ہو ئی ہوں لیکن اس دفعہ ویرات اور انوشکا کسی تفریح گاہ پر نہیں دیکھے گئے بلکہ ان دونوں نے ٹی وی اشتہارکیا ہے اور اس اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔انوشکا اور ویرات نے اکھٹے مردانہ لباس کی کمپنی کے لیے ایک اشتہار کیا ہے اور اس اشتہار میں دونوں اداکار بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات 2013سے ایک ساتھ تھے، انہوں نے 2015میں راستے جدا کر لیے تھے لیکن اب پھر دونوں ایک دوسرے کے قریب آتے نظر آرہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...