پولیس نے سٹوکس کیخلاف عینی شاہدین کی تلاش شروع کردی

پولیس نے سٹوکس کیخلاف عینی شاہدین کی تلاش شروع کردی

لندن(نیٹ نیوز)نائٹ کلب میں لڑائی مارکٹائی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے شادی تو رچائی لیکن ان کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی ، کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے یعنی عینی شاہدین کی تلاش کے لیے پولیس پھر حرکت میں آچکی ہے ۔ برِسٹل کے نائٹ کلب کا واقعہ پھر سے تازہ ہوگیا ۔ نشے میں دھت کرکٹر نے گذشتہ ماہ لڑائی مارکٹائی کے بعد عارضی رہائی پائی ، کرکٹ سے آؤٹ آل راؤنڈر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ کرکٹ اور پھر لاتوں اور ہاتھوں سے حریفوں کے چھکے چھڑانے والے سٹوکس کی زندگی میں سکون نہ آیا ، اب جا کے انگلش پولیس پھر حرکت میں آئی پولیس کو ان عینی شاہدین کی تلاش ہے جو تفتیش میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ پرانے واقعے کی تازہ چھان پھٹک سے بین سٹوکس کو کھٹکا ضرور لگ گیا ہے جس سے ان کی گرفتاری کے علاوہ سخت سزا بھی ہو سکتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...