قائداعظم ٹرافی، یو بی ایل نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

قائداعظم ٹرافی، یو بی ایل نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، یو بی ایل نے میچ کے تیسرے روز 100 رنز کا آسان ہدف اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، میر حمزہ نے میچ میں 10 وکٹیں لیکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سہیل خان نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے تیسرے روز راولپنڈی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے یو بی ایل کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 100 رنز کا ہدف دیا، عمر وحید 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، سہیل تنویر نے 25 رنز بنائے، میر حمزہ نے 5 اور سہیل خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں یو بی ایل نے مطلوبہ ہدف اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سعد علی 37 اور صعیب مقصود 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...