ایف بی آراور آئی سی ایم اے کی جانب سے مشترکہ سیمینار

ایف بی آراور آئی سی ایم اے کی جانب سے مشترکہ سیمینار

لاہور(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئی سی ایم اے کی جانب سے مشترکہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ٹیکس ریٹرنز کی آگاہی کے لیے دوسرے شہروں میں بھی آگاہی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی سی ایم اے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں عوام کو ٹیکس ادا کرنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر کے شہروں کراچی،اسلام آباد ، ملتان، اور فیصل آباد میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے جس میں عوام کو ٹیکس جمع کروانے کے فائدے بتائے جائیں گے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عدنان ظہیر،ایف بی آر کے آئی آر ایس گروپ کے آفیسر نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے کئی گنا زیادہ عوام نے ٹیکس جمع کروایا ہے۔ عوام کو جیسے جیسے اس کے فائدے معلوم ہو رہے ہیں وہ زیادہ ٹیکس جمع کروا رہے ہیں اور ٹیکس جمع کروانا ہی ہمارے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔مہمانوں میں چیف آئی ٹی زین العابدین ساہی،صدر آئی سی ایم اے محمد اقبال غوری،وائس پریذیڈنٹ آئی سی ایم اے انیس الرحمن و دیگر نے شرکت کی۔

مزید : کامرس


loading...