ہوا وے کنزیومر گروپ نے ہوا وے میٹ 10 سیریز کا اعلان کر دیا

ہوا وے کنزیومر گروپ نے ہوا وے میٹ 10 سیریز کا اعلان کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)ہوا وے کنزیومر گروپ نے ہوا وے میٹ 10 سیریز کا اعلان کر دیا جو نئی اے آئی ایپلی کیشنز کے لئے نئے باب کا آغاز کرے گی۔ شاندار ڈیزائن کے حامل ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ 10 پرو اے آئی ڈیوائسز میں ایک انقلاب ہے جو جدید ہارڈ ویئر Kirin 970 اور EMUI-8.0 کو یکجا کرتی ہے۔ ہوا وے میٹ 10 سیریز اعلیٰ کارکردگی کی حامل مصنوعات کا سلسلہ اور طویل عرصے کے لئے کارآمد بیٹری اور نئے لائیکا ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائس ہے۔ ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو نے کہا کہ جیسے کہ ہم ذہانت کی عمر میں داخل ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا کوئی حقیقی تصور نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ہماری روزمرہ زندگی کے ساتھ جڑُی ہوئی ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) صارف کے تجربہ، قابل قدر خدمات اور بہترین پروڈکٹ کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوا وے میٹ 10 سیریز پہلے موبائل اے آئی مخصوص نیورل نیٹ ورک پروسیسنگ یونٹ کو متعارف کراتی ہے جو انٹیلی جنٹ سمارٹ فون میں ایک نیا آغاز ہے۔ Kirin 970 مخصوص نیورل نیٹ ورک پروسیسنگ یونٹ کے ساتھ سمارٹ فونز کے لئے دنیا کا پہلا اے آئی پروسیسر ہے۔ یہ ڈیوائس تھری ڈی گلاس باڈی کے ساتھ ہوا وے فل ویو ڈسپلے اور HDR-10 کی حامل ٹیکنالوجی زیادہ برائٹنس کے حامل بہتر رنگوں کی خصوصیات پر مشتمل ہے۔ TUV فاسٹ چارج سیفٹی سرٹیفائیڈ ہوا وے سپر چارج اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اے آئی کی حامل بیٹری مینجمنٹ، Summilux-H لینس کے ساتھ نیا لائیکاڈوئل کیمرہ، دونوں کیمرے F/1.6 اور انٹیلی جنٹ فوٹو گرافی بشمول اے آئی رئیل ٹائم سینس اور چہرے کی شناخت اور اے آئی Bokeh کی خصوصیات کی حامل ہیں۔

ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ 10 پرو پہلی ڈیوائسز ہیں جو نئی Kirin 970 پروسیسر کی حامل ہیں اور زیادہ بہتر اے آئی کے ذریعے تیز رفتار ہیں جو موبائل کے تجربہ کو زیادہ تیز بناتی ہیں۔ Kirin 970 میں ایک جدید ٹی ایس ایم سی 10 این ایم سیمی کنڈیکٹر مینوفیکچرنگ پروسیس استعمال کیا گیا ہے اور اوکٹا کور ARM کورٹیکس سی پی یو کی خصوصیات پر مشتمل ہے جو مارکیٹ میں پہلا Mali جی 72، 12 کور اور پہلا این پی یو ہے جو ایک موبائل ڈیوائس کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ Kirin 970 اے آئی کی حامل انٹیلی جنٹ فوٹو گرافی کے لئے ایک نیا ڈوئل آئی ایس پی بھی ہے۔

مزید : کامرس


loading...