گنگ محل سکول: معذوربچوں پرتشدد کا ایک اور واقعہ‘ ملزم گرفتار

گنگ محل سکول: معذوربچوں پرتشدد کا ایک اور واقعہ‘ ملزم گرفتار

لا ہور (کرائم رپورٹر،خبر نگار)گونگے بہرے بچوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،جس میں پولیس نے بچوں پر تشدد کے کیس میں ملوث ایک ملزم شوکت کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعدبھی گنگ محل سکول کے قوت سماعت سے محروم طلبا پر بس کنڈیکٹرز کا تشدد نہ رْک سکا۔ گونگے بہرے بچوں پر وحشیانہ تشدد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنڈیکٹر بچوں کو بے رحمی سے تھپڑ مارتا رہا۔ چند روز قبل گنگ محل سکول کے گونگے بہرے طلبا کو بس کنڈیکٹرز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات دیئے جس پر کارروائی بھی ہوئی اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سکول کے پرنسپل کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ اب ایسا کوئی واقعہ نہیں پیش آئے گا لیکن ایک اور ویڈیو اور ایک اور درندہ صفت کنڈیکٹر بھی منظر عام پر آ گیا جس نے معذور بچوں کو اسی بس میں تشدد کا نشانہ بنایا جس میں کچھ روز پہلے دو ظالم کنڈیکٹرز نے معذور بچوں پر تشدد کیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض پہنے درندہ صفت کنڈیکٹر کس طرح ننھے منھے گونگے بہرے معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور بچوں کی چیخیں بھی اس کا دل موم نہیں کر رہیں۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی ویڈیو کے بارے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...