موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے پرسوار طالبعلم جاں بحق
لاہور(خبر نگار)جنوبی چھاونی کے علاقے میں 17سالہ طالبعلم موٹرسائیکل فٹ پاتھ پر لگنے کے باعث شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی کا رہائشی17 سالہ امین موٹرسائیکل پر پانی کی بوتل رکھ کر جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں امین شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا۔