پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت،کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مختلف سزائیں

پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت،کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائن ڈویژن نے اردل روم کے دوران ڈیوٹی میں غفلت،کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مختلف سزائیں دی۔ذرائع کے مطابق کرپشن کرنے پر سب انسپکٹر محمد آصف بٹ تھانہ گجر پورہ کو ڈسمس کر دیا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل عرفان اسلم تھانہ سول لائن کو نجی ہوٹل سے شراب خریدنے پر فوٹیج میڈیاپروائرل ہونے پرڈسمس کر دیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق محرر تھانہ مغلپورہ پورہ کو کام میں عدم دلچسپی پر تنزلی کر کے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ بھیج دیا گیا۔ایس پی سول لائن ڈویژن علی رضا کے مطابق محکمے میں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو کے محکمے کی بدنامی کا باعث بنے۔

مزید :

علاقائی -