ڈکیتی وچوری میں ملوث مجرم کو 4ماہ قید

ڈکیتی وچوری میں ملوث مجرم کو 4ماہ قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انورنے چوری وڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد منیرکو 4ماہ قیدکی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو گلبرگ پولیس نے ملزم محمد منیر کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ پیش کررکھا تھا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،،ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اور نقدی برآمد کی جاچکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -