شفیق آباد، قتل کیس کا ملزم اویس ٹونی گرفتار

شفیق آباد، قتل کیس کا ملزم اویس ٹونی گرفتار

لاہور(خبرنگار) شفیق آباد پولیس نے رات گئے قتل کے ایک کیس میں نامزد ملزم اور وزیر اعلیٰ کی کوارڈینیٹر کے بیٹے اویس ٹونی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اویس عرف ٹونی نے قربانی کے جانور کے تنازع پر 50 سالہ محمد نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اویس عرف ٹونی وزیراعلیٰ کی کوارڈینیٹر راحت افشاں کا بیٹا ہے اور قتل کیس میں نامزد ملزم ہے۔

مزید : علاقائی


loading...