ڈاکٹروں کے کلینکس میں بغیرلائسنس فارمیسیز بندکرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے کلینک میں بغیرلائسنس فارمیسیز بندکرنے کاحکم دے دیا ہے جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کوحکم دیاہے کہ اس غیرقانونی کاروبارکوبندکرائیں،ڈرگ کورٹ نے مختاراں ہسپتال سلامت پورہ کے ڈاکٹرسلمان شاہدپر بھی 35ہزار روپے جرمانہ عائدکردیاہے۔ڈرگ کورٹ نے گزشتہ روزایم بی بی ایس ڈاکٹرزکے کلینکس میں فارمیسی چلانے کے معاملے پر 4صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیاہے تاہم ڈرگ کورٹ کے تین رکنی ٹربیونل کافیصلہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل ٹربیونل کوارسال کردیاگیاہے تاکہ احکامات پرفوری عمل ہوسکے۔ڈرگ کورٹ نے مختاراں ہسپتال سلامت پورہ کے ڈاکٹرسلمان شاہدپر35ہزار جرمانہ عائدکرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھاہے کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت کوئی بھی ڈاکٹربغیرلائسنس اپنے کلینک میں ادویات فروخت نہیں کرسکتا ۔