ڈکیتی اور چوری کاملزم کاجسمانی ریمانڈ

ڈکیتی اور چوری کاملزم کاجسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اشتیاق احمدنے چوری اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو نشتر کالونی پولیس نے ملزم نوید علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس تفتیش کے دوران ملزم اعتراف جرم کر چکا ہے،ملزم کے قبضے سے نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائل بھی برآمد ہو چکے ہیں، ملزم کے ساتھی ابھی بھی مفرور ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...