سعودی عرب، پولیس نے 5 بنگلہ دیشی باشندوں کو قتل کے الزام میں گرفتا رکر لیا

سعودی عرب، پولیس نے 5 بنگلہ دیشی باشندوں کو قتل کے الزام میں گرفتا رکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے بنگلہ دیشی افرادکے ہم وطن 5 قاتلوں کوگرفتار کر لیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم وطن بنگلہ دیشی افراد کے قاتلوں کو اس قوت گرفتار کیا گیا جب وہ دارالحکومت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔


انھوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے ہم وطن کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا اورنعش چھپانے کے بعد مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول کا ان سے کسی معاملے پر اختلاف ہو گیا تھا جو اتنا بڑھا کہ انہیں قتل کر دیا۔

مزید :

عالمی منظر -