بلدیاتی انتخابات کے باوجود نمائندگان کو اختیارات نہ دینا تشویشناک،کامران سیف

بلدیاتی انتخابات کے باوجود نمائندگان کو اختیارات نہ دینا تشویشناک،کامران ...

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد بھی بلدیاتی نمائندگا ن کو بااختیار نہ بنایا جاسکا،یونین کونسلوں میں عوامی مسائل جوں کے توں ہیں بلدیاتی نمائندگان اختیار نہ ملنے پر بے بس ہیں۔

لاہور میں 150سے زائد وائس چیئرمین کا احتجاج درست ہے ان کے عہدے نمائشی رہ گئے ہیں اور وہ عوام کے کام کرنے سے محروم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ن لیگ بلدیاتی انتخابات منعقد ہی نہیں کروانا چاہتی تھی سپریم کورٹ کے احکامات پر مجبوراً حکومت کو بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے پڑے لیکن اس کے بعد سے تاحال بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دیے جارہے تاکہ بلدیاتی فنڈز من مانے منصوبوں میں استعمال کیے جاسکیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو نمائشی نہ بنایا جائے بلکہ انہیں اختیارات بھی دیئے جائیں تاکہ عوامی نمائندے عوام کے کام کرواسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...