مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کا دورہ این اے 126 اور پی پی 152

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کا دورہ این اے 126 اور پی پی 152

لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے این اے 126 اور پی پی 152 کی زیر تعمیر سڑکوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر حسین نے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔گلبرگ تھری صدیق ٹریڈ سنٹر سے مسجد غوث اعظم اور کالج روڈ کی زیر تعمیر سڑکوں کا دورہ کیا اور دونوں لیڈران کو پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر حسین کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زیر تعمیر سڑک کا کام اگست میں شروع کیا گیا ہے جو 10 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ 23 کروڑ 90 لاکھ کی لاگت سے تعمیراتی کام مکمل ہوگا، سڑکوں کا کیرج وے 22 فٹ سے بڑھا کر 28 فٹ اور فٹ پاتھ کے ساتھ نکاسی آب کے لیے ڈرینج سسٹم کو یقینی بنایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہارٹیکلچر کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

، مین بلیوارڈ کی طرز پر پام ٹریز لگائے گئے ہیں جس سے مجوزہ سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ارشد خان، ذوالفقاربھٹی، یاور ورک، چودھری غفور، سعید خان، چودھری اشرف، فیاض خان، میاں وقاص اور چوہدری عبدالرحمن سمیت دیگر لیگی رہنما موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...