سی ٹی ڈی کی کا رروائی ،لاہور میں تباہی کا منصوبہ ناکام، تین دہشگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کا رروائی ،لاہور میں تباہی کا منصوبہ ناکام، تین دہشگرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے لاہور میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے اور اس بڑے منصوبے کا پلان تیار کرنے والے گووہاوا پل کے ساتھ گندے نالے کے قریب کارروائی کر تے ہوئے تین مبینہ دہشگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ان دہشتگردوں کے قبضہ سے بارودی مواد ، ہینڈ گرنیڈ،اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ہو نے والے دہشتگردوں میں محمود خان، روح اللہ،تواب خان شامل ہیں ،دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے لاہور میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور دہشت گرد لاہور میں بڑی کارروئی کیلئے داخل ہو ئے تھے کہ خفیہ اطلاع پر تینوں دہشتگردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی

مزید : صفحہ اول


loading...