ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کل منائے گی

ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کل منائے گی

لاہور( این این آئی)ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کل بروز جمعرات 19اکتوبر کو بھر پور انداز سے منائے گی ۔ا س سلسلہ کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جہاں پر ہندو دھرم کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری کے لوگوں ک علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنماء شریک ہوں گے۔جہاں پر ہندو برادری دیولی کے موقع پر دیے جلائیں گے ،پرشاد تقسیم کریں گے جبکہ خصوصی پوجا کی جائے گی ۔چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے دیوالی کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں ۔دیوالی کی تقریب شام 6بجے شروع ہو کر 10بجے رات اختتام پذیر ہو گی ۔

دیوالی

مزید : علاقائی


loading...