نیو یارک، پریشر ککر بم دھماکے، افغان نوجوان احمد خان رحیمی مجرم قرار

نیو یارک، پریشر ککر بم دھماکے، افغان نوجوان احمد خان رحیمی مجرم قرار

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) نیو یارک کی وفاقی جیوری نے پریشر ککر بم دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار افغان نوجوان احمد خان رحیمی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے مجرم قرار دے دیا ہے۔ ریاست نیو جرسی کے شہر الزبتھ کے رہائشی افغان نژاد 29 سالہ مسلم نوجوان پر گزشتہ سال ستمبر میں نیویارک میں دو بم دھماکے کرنے کا الزام تھا جس میں تیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ قائم مقام وفاقی اٹارنی جون کم کا کہنا ہے کہ ’’ملزم نے داعش اور القاعدہ کے بہکاوے میں آکر ہٹن اور نیو جرسی میں سڑک پر پریشر ککر نصب کرکے دھماکے کئے تھے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے گناہ لوگوں کو جانی نقصان پہنچانا تھا‘‘۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی ان کارروائیوں کی بناء پر اسے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے تاہم وفاقی جج سزا کا تعین بعد میں کریں گے، جیوری کا یہ فیصلہ نیویارک میں بم دھماکوں کے بارے میں آیا ہے، اور ابھی نیو جرسی میں بم دھماکے پر عدالتی کارروائی ہونا باقی ہے، مقدمے کی دو ہفتے کی کارروائی میں احمد رحیمی نے بتایا کہ وہ اپنے آپ کو امریکیو ں کے خلاف جہاد کا ایک سپاہی سمجھتا ہے۔

پریشر ککر بم دھماکے

مزید : علاقائی


loading...