لاہور ائیر پورٹ سے طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث 16 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار

لاہور ائیر پورٹ سے طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث 16 پروازیں منسوخ، 10 ...

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ائیر پورٹ طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث 16 فلائٹ منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نیویارک جانے والی پرواز پی کے 721 منسوخ پی آئی اے کی نیویارک سے آنے والی پرواز پی کے 722 منسوخ پی آئی اے کی دوحہ جانے والی پرواز پی کے 289 منسوخ ہوئی، پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز پی کے 290 منسوخ اور پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنے والی پرواز پی کے 748 منسوخ ہوئی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 854 منسوخ پی آئی اے کی بیجنگ جانے والی پرواز پی کے 854 منسوخ پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 899 منسوخ لاہور پہنچ کر مزید کراچی جانے والی پرواز پی کے 899 منسوخ پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 594 منسوخ پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز پی کے 595 منسوخ ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 منسوخ ایئربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 منسوخ ایئربلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 منسوخ ہوئیں، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 منسوخ ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ ہو ئیں۔

پروازیں منسوخ

مزید : علاقائی


loading...