خاوند کی طرف سے کم سن بچے چھیننے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

خاوند کی طرف سے کم سن بچے چھیننے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار)بیوی نے خاوند کی طرف سے کم سن بچے چھیننے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، اٹاری سروبہ کی رہائشی سمیرا بی بی نے اپنے وکیل عبدالحمید رانا کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خاوند دلدار احمد نے مار پیٹ کے بعد اسے گھر سے نکال دیاجس کے چند دن بعد اس کے خاوند نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آکر میکے سے دونوں بیٹوں کو چھین کرلے گیا ہے، دودھ پیتے بیٹے علی حسن اور عبدالرحمن کی جان کو خطرہ ہے اور پتہ نہیں دونوں بچے کس حال میں ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹوں کو بازیاب کرا کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : علاقائی


loading...