غیر ضروری چالانوں کیخلاف دائر درخواست پر چیف ٹریفک پولیس کو نوٹس

غیر ضروری چالانوں کیخلاف دائر درخواست پر چیف ٹریفک پولیس کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر ضروری چالانوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف ٹریفک پولیس لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ ٹریفک پولیس اہلکار غیر قانونی طور پر شہریوں کی گاڑی موٹر سائیکل کے چالان کررہے ہیں، ٹریفک پولیس کو چالان کرنے کے ٹارگٹ دیئے جاتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں،عدالت ٹریفک پولیس کو شہریوں کے بے جا چالان کرنے سے روکنے کاحکم جاری کرے ،عدالت نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

چیف ٹریفک پولیس

مزید : علاقائی


loading...