کراچی ، رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 15 ملزم گرفتار

کراچی ، رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 15 ملزم گرفتار

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپے مار کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 15 ملزم گرفتار کر لئے،لیاقت آباد کے قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزرینجرز نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندے شیریں گل کو گرفتار کر لیا۔ اتحاد ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کا ملزم اقبال اور گڈاپ سے منشیات فروشی میں ملوث بور محمد اور عیسیٰ کو گرفتار کیا گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا، اتحاد ٹاؤن، شریف آباد، سعید آباد اور بلدیہ ٹاؤن سے لوٹ مار، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 11 ملزموں کو دھر لیا گیا۔ دوسری جانب رینجرز نے لیاقت آباد حاجی مرید گوٹھ کے قبرستان میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک سیون ایم ایم رائفل، ایک 8 ایم ایم رائفل، ایک 555 بور ریوالور، دو پستول اور مختلف ہتھیاروں کے 8 میگزین برآمد کر لئے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ بد امنی اور شرپسند کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

15 ملزم گرفتار

مزید : علاقائی


loading...