ماورا حسین نے خاص ڈرامہ" آنگن‘ سائن کرلیا

ماورا حسین نے خاص ڈرامہ" آنگن‘ سائن کرلیا
 ماورا حسین نے خاص ڈرامہ

  


لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنے مقبول ڈرامے ’سمی‘ کے بعد ایک اور خاص پروجیکٹ کو سائن کرلیا ہے۔ ماورا حسین کے اس پروجیکٹ کا نام آنگن‘ ہے، جس کی ہدایات محمد احتشام دیں گے، جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی ہے۔اس ڈرامے کی پروڈکشن مومنہ درید کررہی ہیں۔اب تک اس ڈرامے میں صرف ماورا حسین کو کاسٹ کیا گیا ہے تاہم رپورٹس کے مطابق کچھ اور بڑے اداکار بھی اس ڈرامے کا حصہ بنیں گے۔ماورا کے قریبی ذرائع کے مطابق اداکارہ طویل عرصے سے مختلف انداز کا کردار کرنا چاہتی تھیں اور اب آخرکار انہوں نے اس ڈرامے کا انتخاب کیا، اب چونکہ اس ڈرامے کی کہانی ماضی پر مبنی ہے تو اس کے لیے بہت سی تیاریاں کی جائیں گی۔

مزید : کلچر


loading...