الحمراء آرٹ گیلری میں ایک نمائش بعنوان’’خبروں سے آگے ‘‘ منعقد

الحمراء آرٹ گیلری میں ایک نمائش بعنوان’’خبروں سے آگے ‘‘ منعقد
 الحمراء آرٹ گیلری میں ایک نمائش بعنوان’’خبروں سے آگے ‘‘ منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام اور طبیبان بے سرحد کی طرف سے الحمراء آرٹ گیلری میں ایک نمائش بعنوان’’خبروں سے آگے ‘‘ منعقد ہوئی۔ جس کا افتتاح ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطا ء محمد خان نے کیااور اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ تنظیم انسانیت کے لئے اچھا کام کر رہی ہے ،یہ نمائش ان کے منشور اور مقصد کا بیانیہ ہے۔لاہورآرٹس کونسل ان کے کام کو قدر کی نگار سے دیکھتی ہے اور ان کے ساتھ تعاون پر فخر کرتی ہے،یہ تصویری نمائش پاکستانی لوگوں کی کہانیوں اور زندگیوں پرمبنی ہے۔ہر تصویر اپنے اندر کئی جہاں رکھتی ہے،جس کا مقصد ہمارے معاشرے کے نئے نئے رخ لوگوں کے سامنے لانا ہے ۔ ان تصویروں کو بنانے والی فوٹوگرافر سعدیہ خان نے بڑی محنت سے اپناکام کیاہے۔یہ تصاویر باجوڑایجنسی ،کوئٹہ،تیمرگرہ،چمن،پشاور،کراچی، ڈیرہ مرادجمالی کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے حالات و اقعات بیان کرتی ہیں۔
عوام کی بڑی تعددا نے نمائش کو دیکھا اور پسند کیا۔ شائقین نے اپنے ردعمل میں اس رائے کا اظہار کیا کہ یہ نمائش نہ صرف پاکستانی لوگوں کی ہمت اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ ان لوگوں کی عام زندگی میں صحت کی سہولیات تک محدو رسائی جیسی مشکلات کو بھی اجاگر کرتی ہے یہ نمائش 20اکتوبر 2017ء تک جاری رہے گی۔

مزید :

کلچر -