پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ، ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کی منظوری

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ، ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کی ...

لاہور ( این این آئی)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 23ویں اجلاس میں ریجنل پلاننگ، ایجوکیشن اور پبلک بلڈنگ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 9 ارب 52کروڑ 77لاکھ روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے23ویں اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں جنوبی پنجاب غربت کے خاتمے کے سلسلہ میں سادرن پنجاب پاورٹی ایلیویشن پراجیکٹ(ترمیمی) کیلئے 7 ارب 56 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے ضمن میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کیلئے 58 کروڑ 47 لاکھ 65 ہزار روپے اور ضلع لاہور میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹریننگ لیبارٹری کی تعمیر کیلئے 1 ارب 37 کروڑ 71 لاکھ 55 ہزار روپے شامل ہیں۔

ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید : علاقائی


loading...