’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘ کا23 اکتوبر کو اختتام

’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘ کا23 اکتوبر کو اختتام

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی ریا لٹی ٹی وی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘23 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کی میزبانی میں ریالٹی ٹی وی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘ کی آخری قسط 23 اکتوبر کو دکھائی جائے گی جبکہ اس کی جگہ 2 نئے شوز دکھائے جائیں گے جن میں ایک بالی وڈ اداکار زید خان کا پہلا رومانوی و تھرلر ڈرامہ ’’حاصل‘‘ ہے۔ جس میں ان کے ساتھ وتسل سیٹھ اور نیکیتا دتا شامل ہیں۔

جبکہ دوسرا ڈرامہ اداکار نمیک پال کا’’ایک دیوانہ تھا‘‘ ہے۔

جس میں ڈونل بشت اور وکرم سنگھ چوہان شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...