’’ناگن‘‘کی 100اقساط مکمل، رائٹر افتخار افی کی دوستوں کو دعوت

’’ناگن‘‘کی 100اقساط مکمل، رائٹر افتخار افی کی دوستوں کو دعوت

لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہونے والے سوپ’’ناگن‘‘کی 100اقساط مکمل ہونے کی خوشی میں رائٹر افتخار افی نے گزشتہ روز شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کو دعوت پر مدعو کیا اس موقع پر افتخار افی نے دوستوں کے لئے سپیشل حلیم تیار کروائی تھی۔اس دعوت میں شرکت کرنے والوں میں ڈائریکٹر شاہد رانا،امین اقبال،عمران احمد،افتخار ٹھاکر،تنویر ملک،عباس باجوہ،خاور خان،ممتاز احمد تیزیاں،اشفاق حسین اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار افی نے بتایا کہ سوپ کی بے مثال کامیابی نے میرے حوصلے بلند کئے ہیں اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے چینل نے اس کی مزید100اقساط بڑھانے کا فیصلہ کیا میری کوشش ہوگی کہ ڈرامہ کے اختتام تک ناظرین کی دلچسپی برقرار رہے ۔

دعوت کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں ناگن کے موضوع پر بنایا جانے والا یہ پہلا پراجیکٹ ہے۔

مزید : کلچر