پاکستانی کے نامور رائٹرز بے روزگار

پاکستانی کے نامور رائٹرز بے روزگار

لاہور (اے پی پی )پاکستانی فلموں کے نامور رائٹرز ان دنوں بے روزگار ہو کر رہ گئے ہیں،ان میں ناصر ادیب ،محمد پرویز کلیم اور رشید ساجد سمیت دیگر شامل ہیں،ناموررائٹرز نے بے شمار کامیاب فلموں کے اسکرپٹس تحریر کئے،ان کی لکھی ہوئی فلموں سے نہ صرف لاہور بلکہ کراچی کے بھی فلم سازوں، تقسیم کاروں نے لاکھوں روپے کمائے،اب ان تجربہ کار رائٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

،کراچی فلمسازی کا بڑا مرکز بنا ہوا ہے مگر وہاں کے فلمساز ان تجریہ کار سینئر لکھاریوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں،سنجیدہ فلمی حلقوں نے کہا ہے کہ ماضی کے ان قیمتی لکھاریوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور آج کے نئے فلم ساز انہیں مواقع فراہم کریں۔

مزید : کلچر


loading...