سماجی مسائل پر مبنی فلمیں عوامی توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں ، ندیم

سماجی مسائل پر مبنی فلمیں عوامی توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں ، ندیم
 سماجی مسائل پر مبنی فلمیں عوامی توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں ، ندیم

  


لاہور (اے پی پی ) نامور اداکار ندیم نے کہا ہے کہ ابھی ہماری فلموں میں بے شمار ایسے موضوعات ہیں جن پر خوبصورت فلمیں بن سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے فلمساز نت نئے معاشرتی، معاشی اور سماجی موضوعات پر مبنی نئی کہانیاں لے کر فلمیں بنائیں،ایسی فلمیں عوام کی توجہ حاصل کریں گی اور دیکھنے والوں کو بھی ورائٹی ملے گی۔ندیم نے کہا کہ آج کل مختلف موضوعات پر فلمسازی کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے مگر اس کا فروغ بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہماری فلموں میں نوجوانوں کے بے روزگاری اور دیگر مسائل پر دلچسپ تفریحی فلمیں بنائی جا سکتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...