قائمہ کمیٹی مذہبی امورکا حجاج کو درپیش مشکلات کاذمہ دار سعودی حکومت کو قرار دینے پر اظہار برہمی
اسلام آباد(آن لائن) سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے حج اپریشن کے دوران حجاج کو درپیش مشکلات اور مسائل کاذمہ دار سعودی حکومت کو قرار دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت کے اندر موجود کالی بھیڑیں حج اپریشن کو ناکام کرنے کے درپے ہیں وزارت اپنی نااہلی دوست ملک پر ڈالنے کی بجائے کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کرے، کمیٹی نے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کی جانب سے حج کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف وزارت کی جانب سے کی جانے والی کاروائی اور گذشتہ تین سالوں کے دوران حج پر جانے والے میڈیکل ،خدام الحجاج اور معاونین کی تفصیلات بھی اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
قائمہ کمیٹی مذہبی امور