الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے کے طورپر منانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے کے طورپر منانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7 دسمبر 2017ء کو نیشنل ووٹرز ڈے کے طورپر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی نیشنل ووٹرز ڈے 7 دسمبر 2017ء کو پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ آج شام کو وزیراعظم ہاؤس سمری بھجوائی جائے گی تاکہ ایوان صدر میں 7 دسمبر 2017ء کو نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ہونے والے پروگرام میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان سے منظوری کی درخواست کی جائے۔ اس تقریب میں صدر پاکستان مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اور چیف الیکشن کمشنراور سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت الیکشن کمیشن کے اعلی عہدیداران اور اسلام آباد کے تمام سرکردہ افسران شریک ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاروں گورنر ہاؤسز میں صوبائی سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں متعلقہ صوبے کے گورنر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈویثرن اور ضلعی سطح پر ووٹر کی آگاہی اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر آگاہی واک اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ جس میں سرکاری عہدیداران کے علاوہ سول سوسائٹی ، خواتین تنظیموں کے نمائندگان، میڈیا، معذور افراد اور اقلیتی نمائندوں سمیت عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کریں گی۔ تمام چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز کو اپنے اپنے صوبے میں ان تقریبات اور واک کا اہتمام کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔ نیشنل ووٹرز ڈے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعور اور آگاہی پید ا کی جائے ۔ اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس ووٹ آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے ۔ عام انتخابات 2018ء اور حالیہ مردم شماری کے بعد نیشنل ووٹرز ڈے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔
ووٹرز ڈے

مزید :

صفحہ آخر -