اشرف غنی سے اجیت دوول کی ملاقات، افغان صدر نے بھارتی دورے کی دعوت قبول کر لی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان صدر اشرف غنی سے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کی ملاقات، دونوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی مشیر قومی سلامتی نے افغان صدر کو بھارت کے دورے کی دعوت دی جو اشرف غنی نے قبول کر لی۔اجیت دوول نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کی جس میں دنوں ملکوں کے مابین تعلقات اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات/دعوت