فیروز والہ ، گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی ، محت کش جاں بحق ، بیوی اور بیٹا زخمی

فیروز والہ ، گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی ، محت کش جاں بحق ، بیوی اور بیٹا ...

فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان)ونڈیالہ جمال شاہ محمود کالونی میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے زوردار دھماکے کے باعث مکان کی چھت گر گئی، محنت کش شہزاد ہلاک ، اسکی بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ریسکیو عملہ نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچادیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمود کالونی کے رہائشی45سالہ شہزاد احمد اور اسکی بیوی اور بیٹا گھر میں موجود تھے۔ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنائی گئی۔دھماکے کے باعث کمرے کی چھت گرگئی۔ملبے تلے آ کر میاں بیوی اور بیٹا دب گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

گیس سلنڈر

مزید : صفحہ آخر


loading...