پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی ، 23 اکتوبر سے آئل ٹینکرز نہیں چلیں گے تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 23اکتوبر سے آئل ٹینکرز نہیں چلیں گے۔جس کے بعد 15ڈپوز کو تیل کی سپلائی بند ہو جائے گی۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ ناقابل قبول ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پٹرول کا شدید بحران پید اہونے کا خدشہ ہے۔

پٹرول بحران

مزید : صفحہ آخر


loading...