بحریہ ٹاؤن، ایسپاک کے مابین ماڈل سیف سٹی کیلئے معاہدے پر دستخط

بحریہ ٹاؤن، ایسپاک کے مابین ماڈل سیف سٹی کیلئے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(پ ر) بحریہ ٹاؤن کو ماڈل سیف سٹی بنانے کیلئے، بحریہ ٹاؤن اور ایسپاک پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ اس معاہدہ کے تحت بحریہ ٹاؤن سی سی ٹی وی کی تعداد اور استعداد میں اضافہ کرکے، اپنے بیمثال سیکیورٹی سسٹم کو مزید بہتر بنائے گا۔بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہونے والی ایک پرشکوہ تقریب میں ثانیہ ملک مشیر چیف ایگزیکٹو اور بحریہ ٹاؤن ریسکیو اور ریلیف کی ہیڈ، اور ریحان احمد سی یس او ایسپاک نے اپنے اداروں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔اس تقریب میں بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کی مینیجمنٹ اور مارکیٹنگ ٹیمز، ایسپاک کی انتظامیہ ، معزز مہمانان اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اپنے مکینوں کو محفوظ ترین ماحول مہیا کرنے کیلئے بحریہ ٹاؤن اپنے ہر پارجیکٹ میں بین الاقوامی معیار کا سیکیورٹی سسٹم متعارف کرواتا ہے، جو بہترین ٹیکنالوجی اور مکمل تربیت یافتہ گارڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔لیکن اب دورِ حاضر کے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے، بحریہ ٹاؤن اپنے سیکیورٹی سسٹم میں امریکی برانڈ ریڈلائن کے نائٹ ویژن کیمرے شامل کیے ہیں ۔خودکار ایمرجنسی الارم سسٹم، ان کیمروں کی افادیت میں اضافہ کرتا ہے۔لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، اور نوابشاہ میں موجود بحریہ ٹاؤن پاکستان کی سب سے پرتعیش اور محفوظ ترین ریذیڈنشل کمیونٹی ہے ۔

بحریہ ٹاٗوں

مزید : صفحہ آخر


loading...