منکرین ختم نبوتؐ کے ہمدرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں‘ میاں مقصود

منکرین ختم نبوتؐ کے ہمدرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں‘ میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ اور ختم نبوتؐ حلف نامے میں ہونے والی سازشیں کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔اس حوالے سے جماعت اسلامی اسلامی 20اکتوبرکو پنجاب بھر کے ڈویژنل ہیڈکورٹرز پر (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کاانعقاد کرے گی۔راولپنڈی ،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا،ملتان ،ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں تحفظ ختم نبوتؐ کو یقینی بنانے اوراسلام دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملانے کے لیے احتجاجی مظاہرے اور بڑے پروگرامات منعقدکیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور اس سے انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔رانا ثناء اللہ کے بیانات اکثرغیر دانشمندانہ ہوتے ہیں۔دینی معاملات پر لب کشائی کرنے سے پہلے وہ علماء اکرام سے مشورہ کرلیاکریں توزیادہ بہترہوگا۔صوبائی وزیر قانون کی جانب سے قادیانیوں کی حوصلہ افزائی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طورپر انہیں عہدے سے برطرف کرکے توہین رسالتؐ کے تحفظ کے لیے کارروائی کریں۔راناثناء اللہ کی طرف سے وضاحتی بیان ناکافی ہے۔انہوں نے کہاکہ منکرین ختم نبوتؐ کے ہمدرد اسلام اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے کھلے دشمن ہیں۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...