سانحہ کار ساز‘ آج پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات‘ ریلیاں نکالی جائینگی

سانحہ کار ساز‘ آج پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات‘ ریلیاں نکالی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد ،کبیروالا( نمائندہ پاکستان ،تحصیل رپورٹر) آج (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
18اکتوبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام18اکتوبر 2007کو سانحہ کار ساز کراچی کے شہدا کی یاد میں یہ دن آج منایا جائے گا،سانحہ کار ساز کے حوالے سے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام صوبائی ڈویژنل،ڈسٹرکٹ ،تحصیل ہیڈ کوآرٹرز میں دعائیہ تقریبات ،ریلیوں کا انعقاد کرتے ہوئے سانحہ کار ساز کراچی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا پیپلز پارٹی تحصیل کبیروالا کے زیر اہتمام تحصیل صدر اعجاز احمد خان یوسف زئی کی صدارت میں پیپلز سیکرٹریٹ چوک ٹاؤن ہال میں 4بجے شام اور پیپلز پارٹی کبیروالا سٹی کی جانب سے سٹی صدر چوہدری انیس ناصر گھمن کی صدارت میں 5بجے شام جھنگ روڈ پر تقریبات منعقد ہوں گی،جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی اور مقامی رہنما خطاب کریں گے اور شہدائے کیلئے قرآن خوانی ہوگی۔
سانحہ کار ساز