’’پاکستان ‘‘کی خبر پر آر پی او ملتان کا ایکشن پنجاب کانسٹیبلری بوگس سکینڈل کا ملزم ایس ایچ او شاہ رکن عالم تبدیل انکوائری کا حکم

’’پاکستان ‘‘کی خبر پر آر پی او ملتان کا ایکشن پنجاب کانسٹیبلری بوگس ...

ملتان(کرائم رپورٹر)"پاکستان "کی خبر پر ایکشن آر پی او ملتان ادریس احمد نے پنجاب کانسٹیبلری بوگس بلنگ سکینڈل کے ملزم ایس ایچ او شاہ رکن عالم حاجی شفیع گجر کو تبدیل (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سی پی او ملتان نے کچھ روز قبل حاجی شفیع گجر کو ایس ایچ او شاہ رکن عالم تعینات کیا تھا۔جس کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سب انسپکٹر حاجی شفیع گجر کا قریبی رمضان گجرجو کہ اس وقت مذکورہ سکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل مقید ہے۔اس نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی ٹرانزکشن سب انسپکٹر حاجی شفیع گجر کے اکاوئنٹ میں کی تھی۔روزنامہ "پاکستان "میں خبر شائع ہونے پر آر پی او ملتان نے حاجی شفیع گجر کو تبدیل کر کے انکوائری کے احکامات دیے ہیں۔

خبر ایکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...