ڈیرہ غازیخان، بھتیجی کے قتل میں ملوث چچا کو سزائے موت، 5لاکھ روپے جرمانہ

ڈیرہ غازیخان، بھتیجی کے قتل میں ملوث چچا کو سزائے موت، 5لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ خصوصی ) سیشن جج ڈیرہ نے بھتیجی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر چچا کو سزائے موت ، 5لاکھ روپے جرمانہ ، عدم ادائیگی جرمانہ 6ماہ کی سزا کا حکم سنا دیا، استغاثہ کے مطابق مقتولہ نجمہ بی بی کی والدہ جمیلہ مائی نے تھانہ دراہمہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
اختیار کیا تھا کہ ملزم نذیر احمد کو اعتراض تھا کہ اس کی بھتیجی نجمہ بی بی اپنے نانا اور مامو ں کے گھر نہ جایا کرے مگر اس کے بار بار منع کرنے پر بھی جب نجمہ بی بی باز نہ آئی تو اسی رنجش کی بنا پرطعیش میں آکر اس نے اپنے گھر کے اندر موجود نجمہ بی بی کو پسٹل سے فائر مار کرقتل کر دیا پولیس تھانہ دراہمہ نے مدعیہ جمیلہ مائی کی درخواست پر مقدمہ نمبر 59/15بجرم 302مقدمہ درج کر تے ہوئے چا لان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم نذیر احمد کو سزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ 6ماہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے ۔
سزائے موت

Bac