شہر و نواح میں چوروں، ڈاکوؤں کا راج‘ پولیس غائب ، شہری لٹتے رہے
ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق مظفر�آباد کے علاقے مشتاق کالونی میں محمد مظفر سے 25 ہزار روپے اورموٹر سائیکل چھین لیا گیا شیر شاہ ڈپو کے قریب عمیر کاشف سے گیارہ ہزار روپے اور(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
موٹرسائیکل، بستی بچ میں طارق محمود کی ہمشیرہ کے گھر سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا سامان، کینٹ پولیس کے علاقے میں جہانگیر حسن سے موٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کے علاقے میں عثمان سے موبائل فون، صدر پولیس کے علاقے میں عمران سے موبائل فون، قادر راں پولیس کے علاقے میں اللہ رکھا سے بیس ہزار روپے چھین لئے گئے۔شاہ شمس پولیس کے علاقے سے عبدالقدوس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے گارڈن ٹا?ن میں نثار احمد کے گھر چار لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا سامان،زکریا پولیس کے علاقے میں توقیر کے گھر سے چھ لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کے علاقے سے عثمان کی موٹر سائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے میں شہزاد کے گھر سے پانچ موبائل فون، دولت گیٹ کے علاقے سے تنویر اور بوہڑ گیٹ کے علاقے سے عثمان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ دریں اثناء نشتر ہسپتال کے او پی ڈی سے ایک جیب کترا پکڑا گیا جس نے کامران نامی شخص جو کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا طالبعلم ہے کی جیب سے نقدی نکالنے کی کوشش کی تو کامران نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب درگت بنا کر حوالہ پولیس کردیا۔
ڈاکو راج