ججز بلا خوف میرٹ پرفوری انصاف فراہمی یقینی بنائیں‘ رانا نثار احمد خان

ججز بلا خوف میرٹ پرفوری انصاف فراہمی یقینی بنائیں‘ رانا نثار احمد خان

میلسی(نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی رانا نثاراحمد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق ججز بلا خوف و خطر میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں تا کہ بطور ادارہ عدلیہ عوام کی داد رسی کیلئے مزید مثبت کردار ادا کر سکے چیف(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جسٹس لاہور ہائیکورٹ ضلعی عدلیہ کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بہترین کارکردگی پر ناصرف حوصلہ افزائی کی جائیگی بلکہ آئندہ نقد انعامات بھی تقسیم کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر سول جج ایڈمن وہاڑی میاں شاہد جاوید کے ہمراہ تحصیل کورٹس میلسی کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چوہدری محمد آصف، سید محمد اعظم جاوید، محمد سہیل انجم، ناصر علی، اور سول ججز محمد یوسف عبد الرحمن، زاہد یوسف، خالد حیات وٹو ، میاں نعیم سرور ، ایاز محمود بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نے اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خصوصی فنڈ سے ججز کیلئے بنائے گئے سپورٹس جم کا افتتاح بھی کیا بعد ازاں انہوں نے نظارت برانچ کے اہلکاروں میں یونیفارم تقسیم کیئے اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی سمنات کی تعمیل کے دوران مکمل اور درست حقائق کے مطابق رپورٹ کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...