حادثات میں 5افراد کی زندگیوں کا سفر تمام ، نہر سے نومولود کی نعش برآمد

حادثات میں 5افراد کی زندگیوں کا سفر تمام ، نہر سے نومولود کی نعش برآمد

ملتان، عبدالحکیم، میاں چنوں، محسن وال، رحمان گڑھ، وہاڑی( کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے نہر سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق معلوم ہوا ہے کہ این ایل سی بائی پاس کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری حبیب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،دریں اثناء خانیوال رو ڈ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں 30سالہ کلثوم موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

2ماہ کا بیٹا حسن اور 60سالہ اللہ دتہ زخمی ہوگئے۔جنھیں اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔دریں اثناء بستی بلو والا کے قریب ٹرالر کی رکشہ کو ٹکرکے نتیجے میں 6افراد علی،آمنہ،شہبناز،،خلیل،کاشف،اور احمد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی، میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی، محسن وال سے نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار اور رحمان گڑھ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ سپاہی سید سجاد حسین کا بیٹا عمرا ن حیدر جو کہ پٹرولینگ پولیس میں تھا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پرموشن کا امتحان دینے سا ہیوال جا رہا تھا کہ راستے میں اس کو موٹر سائیکل ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے عمران حیدر موقع پر جاں بحق جبکہ اس ایک ساتھی جو اسی موٹر سائیکل پر سوار تھا شدید زخمی ہو گیا عمران حیدر کی نماز جنازہ قذافی گراونڈ عبدالحکیم میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں شہریوں اور پٹرولنگ پولیس کے اہل کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، چئیرمین میونسپل کمیتی عبدالحکیم شیخ عبدلطیف وائس چئیرمین حاجی اقبال اور دیگر نے عمران حیدر کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی اور نامہ نگار کیمطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق لڈن روڈ اڈا رتہ ٹبہ کے قریب ون ویلنگ کرنے والا نوجوان سامنے سے آنے والے تین موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ، حادثہ میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو تشویشناک صورت حال کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا علاوہ ازیں لڈن روڈ پر تیزرفتار ویگن نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار ایک شخص جا ں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 16ایٹ بی آر کے قریب نہر لوئر باری دوآب کے پل سے نومولود بچے کی نعش برآمد ریسکیو1122نے نعش کو نکال کر تھانہ تلمبہ پولیس کے حوالے کردی

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...