وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے کرنل امیر اللہ خان ایم این اے کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے کرنل امیر اللہ خان ایم این اے کی ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رکن قومی اسمبلی کرنل امیر اﷲ خان مروت نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور اُن سے لکی مروت کے مسائل بالخصوص یونیورسٹی کے قیام کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔امیر اﷲمروت نے لکی مروت یونیورسٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس میں گزشتہ دو سال سے کلاسوں کا اجراء اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے یونیورسٹی کے اپنے الگ کیمپس کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ا س موقع پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے چیف پلاننگ آفیسر محمد زمان خان نے وزیراعلیٰ اور امیر اﷲ مروت کو یونیورسٹی کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لکی مروت یونیورسٹی کے الگ کیمپس کی تعمیر پر کام تیز کیا جائے تاکہ جنوبی اضلاع کے دورافتادہ پسماندہ علاقوں کے طلباء اور طالبات اعلیٰ تعلیم کی سہولیات سے مقامی سطح پر مستفید ہوں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...