ہماری سیاست کی اساس نظر یہ اور مقصد انسانی خدمت ہے :لیاقت علی خان

ہماری سیاست کی اساس نظر یہ اور مقصد انسانی خدمت ہے :لیاقت علی خان

پشاور (کرائمز رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے آزاد امید وار الحاج لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کی اسا س نظریہ پاکستان اور مقصد خدمت انسانیت ہے۔نظریہ کو بھلا دینے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ روایتی اور موروثی سیاست کا دور ختم ہو چکا۔ اب نظریاتی سیاست کا آغاز ہوا ہے۔میرا جینا مرنا این اے 4کی عوام کے ساتھ ہو گا۔وطن عزیز پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے۔وہ طہماس مارکیٹ میں انتخابی دفتر کے افتتاح ، چمکنی، سلمان خیل اور انقلاب روڈ بڈھ بیر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔انتخابی جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔الحاج لیاقت نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران دکانداروں میں ہینڈ بل تقسیم کیے۔ مدیر جامعہ اثریہ چمکنی مولانا عبدالعزیز نورستانی نے لیاقت علی خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار الحاج لیاقت علی خان کی طرف سے انتخابی مہم کا گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ انہوں نے انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست نظریہ پر ہو گی۔ ہم نظریہ پاکستان کا تحفظ کریں گے۔حلقہ این اے 4سے غربت کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن،دہشت گردی،لوٹ مار،غربت ،پسماندگی کے خاتمہ کیلئے 26اکتوبر کو تھرماس پر مہر لگائیں۔ہم ملک کو معاشرتی،سیاسی،اقتصادی اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طر ف لے کر جائیں گے۔ ہسپتال اور تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔ ایسے تعلیمی ادارے قائم کریں گے جہاں امیر اور غریب بچے ایک ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ ہمارا علاج بھی انہی ہسپتالوں میں ہو گا جہاں ایک شہری کا ہو گا۔ دریں اثناء الحاج لیاقت یوسی 65چمکنی کوہاٹیاں بازار،سلمان خیل اور شہباز خیل میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران دکانداروں اور تاجروں میں ہینڈ بل تقسیم کیے۔ تاجروں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ علاوہ ازیں لیاقت علی خان نے جامعہ اثریہ چمکنی پشاور کا بھی دورہ کیا اور مدیر جامعہ شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز نورستانی سے ملاقات کی ۔ مولانا عبدالعزیز نے لیاقت علی خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور حلقہ این اے 4کی عوام سے بھی الحاج لیاقت علی خان کی حمایت کی اپیل کی۔ الحاج لیاقت نے پھندو پایان میں انتخابی دفتر کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...