ڈیرہ ،اراضی تنازعہ ،مخالفین کے حملہ میں چچا بھتیجا زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اراضی کے تنازعے پر بند کورائی میں بکریاں چرانے والے چچا بھتیجے کو تین افراد نے ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کردیا ،بند کورائی پولیس نے زخمی چچاکی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی میں عصمت اللہ کہاوڑ ولد نازو سکنہ بند کورائی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا بھتیجا لیاقت پرویز نامی شخص کی اراضی میں بکریاں چرارہے تھے کہ ایجاز ،رمضان ،بن یامین آئے اور انہوں نے ڈنڈوں سے ہمیں زدو کوب کیا جس سے ہم زخمی ہوگئے ہمارا ان سے اراضی پر تنازعہ ہے ۔